4 ستمبر 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر رہنما شیخ محمد یزبک نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب اللہ پوری طرح تیار ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ محمد یزبک نے پورے لبنان کی حفاظت کے لیے حزب اللہ کی مکمل آمادگي کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن حزب اللہ کو نقصان پہنچا کر لبنانیوں کو ذلت کی زندگي قبول کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے کہا ہے کہ جو لوگ لبنانی حکومت کے مخالف اور حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے خواہاں ہیں وہ امریکہ اور صہیونی ریاست کےغلام اور ایجنٹ ہیں۔ محمد رعد نے کہا کہ لبنانی حکومت کے مخالفین کے تخریب کاری کے منصوبے ہیں اور وہ لبنان میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی پالیسیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔........... /169